132
سیشن کورٹ اور انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عدم تعمیل پر ضمانتیں خارج کر دی تھیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں کہا گیا تھا کہ ضمانت کی 9 درخواستیں متعلقہ عدالتوں میں زیر التوا تصور کی جائیں۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ ان 9 مقدمات میں متعلقہ عدالتوں کے حتمی فیصلے تک گرفتاری روکی جائے اور متعلقہ عدالتوں کو 9 مقدمات کا فیصلہ میرٹ پر کرنے کی ہدایت کی جائے۔واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف 9 مئی اور اسلام آباد میں حتجاج، توشہ خانہ کی جعلسازی، دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور اقدام قتل کے مقدمات درج ہیں۔