145
چینی صدر نے حالیہ بم دھماکوں پر صدر ڈاکٹر عارف علوی سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان میں دہشت گردی کی شدید مذمت کرتا ہے، چین کی حکومت اور عوام سوگوار خاندانوں اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
اپنے تعزیتی بیان میں شی جن پنگ نے مزید کہا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور چین قومی استحکام اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کو ہر ممکن مدد فراہم کرتا رہے گا۔