ایم کیو ایم درخواست واپس لینے کے لیے آج سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی۔
ایم کیو ایم کے وکیل عرفان قادر کا کہنا ہے کہ میرے موکل نے فیض آباد دھرنا کیس میں نظر ثانی کی درخواست واپس لینے کا کہا ہے، اس حوالے سے ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل سپریم کورٹ نے 28 ستمبر کو ہونے والی سماعت میں وکیل کی عدم حاضری پر نوٹس جاری کرتے ہوئے ایم کیو ایم کو درخواست واپس لینے یا کارروائی جاری رکھنے کا کہا تھا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ایم کیو ایم، پی ٹی آئی کے ساتھ وفاق، آئی بی، الیکشن کمیشن اور پیمرا بھی اپنی درخواستیں واپس لے چکے ہیں جب کہ شیخ رشید کے وکیل نے کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
177