جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں 27 ملین بچے سکولوں سے باہر ہیں۔ ہمارے ملک کا مافیا ڈالر استعمال کر رہا ہے، ملک میں صرف سیاستدانوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں دھاندلی کرکے حکومت بنائی گئی، ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کردیا گیا، یہ غلامی اب نہیں چلے گی، اسلام میں انسانی حقوق کے تحفظ کا باقاعدہ نظام موجود ہے، جب تک ہم قرآن و سنت پر عمل پیر ا نہیں ہوں گے۔ . تب تک خوشحالی ممکن نہیں
جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ پارلیمنٹ ایسے لوگوں سے بھری پڑی ہے جو قرآن و سنت کو نہیں جانتے، ہماری نوجوان نسل کو اس قدر کھائی میں پھینک دیا گیا ہے کہ وہ تمام اخلاقیات سے دور ہو چکی ہے۔