واضح رہے کہ نگران وزیر خارجہ جلیل عباس 4 سے 5 اکتوبر تک خود مختار تبت میں منعقد ہونے والے ٹرانس ہمالین فورم فار انٹرنیشنل کوآپریشن میں شرکت کے لیے دو روزہ دورے پر چین میں ہیں۔
دفتر خارجہ کی جانب سے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نگرا ن وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی اور اس دوران دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جلیل عباس جیلانی نے اس بات پر زور دیا کہ خطے کے امن و استحکام کو درپیش مسائل کو باہمی تعاون کے تحت مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔