تفصیلات کے مطابق بھارتی فوجی افسران اپنے ہی ساتھیوں کے دشمن بن گئے، بھارتی فوج میں بدنظمی بڑھنے لگی مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے کیمپ سے بڑی خبر سامنے آئی ہے جہاں بھارتی میجر مقبوضہ کشمیر کے علاقے تھانہ منڈی میں فوج نے راجوری میں اپنے ہی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق متعدد فوجی زخمی اور کچھ کو یرغمال بنا لیا گیا ہے۔
یہ واقعہ 48 راشٹریہ رائفلز میں پیش آیا، بھارتی فوج میں یہ پہلا واقعہ نہیں، اس سے قبل بھی ایسے کئی واقعات ہوچکے ہیں، بھارتی فوج سنگین مسائل سے دوچار ہے اور وہ ایک دوسرے کو مار رہے ہیں۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند برسوں میں ایسے 82 واقعات ہوئے ہیں جس سے بھارتی فوج کے اعلیٰ افسران بھی مایوس ہیں۔
تجزیہ کار کے مطابق فائرنگ کے واقعے سے لگتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے بے گناہ مسلمانوں پر سفاکیت خود بھارتی فوجیوں کو ذہنی اذیت دے رہے ہیں۔
144