یہ بھی پڑھیں
حماس کے حملے کے بعد غزہ پر اسرائیلی کے فضائی حملے ،198فلسطینی شہید ، سینکڑوں زخمی
ایک بیان میں قطری وزارت خارجہ نے کہا کہ حالیہ کشیدہ صورتحال اور تشدد کا ذمہ دار صرف اسرائیل ہے، حالیہ کشیدگی میں فریقین سے تحمل کا مطالبہ کیا ہے۔قطری وزارت خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو ان واقعات کو بہانے کے طور پر استعمال کرتے ہوئے فلسطینیوں پر جنگ مسلط کرنے سے روکے۔
مزید پڑھیں
حماس کے عسکری ونگ کا اسرائیل کیخلاف بڑے آپریشن کا اعلان،5 ہزار میزائل داغنے کا دعویٰ
اس حوالے سے سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ فلسطین کی غیرمعمولی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، فلسطینی اسرائیل کشیدگی میں کئی محاذوں پر تشدد کے واقعات رونما ہوچکے ہیں اور وہ تشدد کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ فریقین شہریوں کے تحفظ کا خیال رکھیں اور تحمل سے کام لیں، سعودی عرب نے فلسطینیوں کے خلاف اشتعال انگیز کارروائیوں کے تباہ کن نتائج سے پہلے ہی خبردار کیا تھا۔سعودی وزارت خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور امن کے لیے دو ریاستی حل پر کام کرے۔