ہفتہ کو جاری کردہ ایک بیان میں ان کی ٹیم کے ایک رکن نے کہا اداکارہ بدقسمتی سے اسرائیل میں پھنس گئی ہیں
وہ وہاں حیفہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کے لیے گئی تھیں جہاں ان کی فلم عقیلی کا انتخاب کیا گیا تھا۔”
ٹیم ممبر کا کہنا تھا کہ آخری بار جب میں نے ان سے رابطہ کیا تو تقریباً 12.30 بجے وہ ایک تہہ خانے میں محفوظ تھیں، حفاظتی اقدامات کے باعث مزید تفصیلات ظاہر نہیں کی جا سکیں۔
بھروچا کی ٹیم کے رکن کا کہنا ہے کہ "اس کے بعد سے، ہم سے رابطہ نہیں ہو سکا، ہم اداکارہ کو بحفاظت ہندوستان واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں اور امید ہے کہ وہ اچھی صحت اور بغیر کسی نقصان کے واپس آئے گی۔”
واضح رہے کہ راکٹ حملے، فائرنگ اور یرغمال بنانے کا سلسلہ ہفتے کی صبح سے اتوار کی صبح تک جاری رہا، جس میں 500 سے زائد اسرائیلی ہلاک جب کہ 1800 سے زائد زخمی ہوئے اور نامعلوم تعداد میں فوجیوں اور شہریوں کو یرغمال بنایا گیا۔