اقوام متحدہ نے کہا کہ 73,000 سے زیادہ لوگوں نے اسکولوں میں پناہ لی ہے، جن میں سے کچھ کو ہنگامی پناہ گاہیں دی گئی ہیں۔
اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی نے کہا کہ یہ تعداد بڑھ سکتی ہے۔
اسرائیلی فوجیوں نے آج غزہ کی پٹی کے ارد گرد واقع صحرا پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے اور جنگ زدہ سرحدی علاقے سے لوگوں کو نکالنے کے لیے آپریشن شروع کیا، کیونکہ حماس کے ساتھ جھڑپوں کے تیسرے دن میں ہلاکتوں کی تعداد 1100 سے تجاوز کر گئی ہے۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہےکہ فلسطینی جنگجوؤں اور اسرائیل کے درمیان تنازع شروع ہونے کے بعد سے غزہ کی پٹی میں 123,000 سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے فلسطینی گروپ حماس کی جانب سے غزہ سے اچانک حملے، راکٹ فائر کرنے اور جنگجو بھیجنے کے ایک روز بعد اسرائیل کو خبردار کیا حماس کے100 سے زیادہ جنگجو یرغمال بنا چکے ہیں۔
اسرائیل ڈیفنس فورسز کے مطابق حماس کے بڑے حملے کے بعد سے اب تک 700 سے زیادہ اسرائیلی مارے جا چکے ہیں،
حماس کے جنگجوؤں سے لڑنے کے لیے ہزاروں اسرائیلی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے، جہاں سڑکوں اور قصبے کے مراکز میں شہریوں کی لاشیں پڑی نظر آتی ہیں۔
ایسا لگتا ہے کہ تنازعہ عالمی سطح پر اثر انداز ہو رہا ہے، کئی دوسرے ممالک اپنے شہریوں کے ہلاک، اغوا یا لاپتہ ہونے کی اطلاع دے رہے ہیں، جن میں برازیل، برطانیہ، فرانس، جرمنی، آئرلینڈ، میکسیکو، نیپال، تھائی لینڈ اور یوکرین شامل ہیں۔
ادھرآج تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہواجس سے خام تیل سے مالا مال خطے سے سپلائی کے ممکنہ جھٹکوں کا خدشہ بڑھ گیا، ایشیائی منڈیوں میں ابتدائی تجارت میں برینٹ کروڈ 4.7 فیصد اضافے کے ساتھ 86.65 ڈالر تک پہنچ گیا۔
141