بجلی کمپنیوں کے افسران کو مفت بجلی نہیں ملے گی، سمری تیار

گریڈ 17 سے گریڈ 21 کے افسران کو ماہانہ مفت یونٹس کی فراہمی بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے اور پاور ڈویژن کی سمری پر کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے آئندہ اجلاس میں اس کی منظوری کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مفت یونٹس کی سہولت ختم کرنے سے سالانہ 6 ارب روپے سے زائد کی بچت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گریڈ 17 کے افسران کے 450 مفت یونٹس کے بجائے 15 ہزار 858 روپے، گریڈ 18 کے افسران کو 600 مفت یونٹس کے بجائے 21 ہزار 996 روپے اور گریڈ 19 کے افسران کو 37 ہزار 594 روپے دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ گریڈ 20 کے افسران کو 1100 مفت یونٹس کے بجائے 46 ہزار 992 روپے اور گریڈ 21 کے افسران کو 1300 مفت یونٹ کی بجائے 55 ہزار 536 روپے دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق جنریشن کمپنی کے گریڈ 17 کے افسر کو 24 ہزار 570 روپے، گریڈ 18 کے افسر کو 26 ہزار 460 روپے اور گریڈ 19 کے افسر کو 42 ہزار 720 روپے دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ جنریشن کمپنی کے گریڈ 20 کے افسر کو 46 ہزار 992 روپے اور گریڈ 21 کے افسر کو 55 ہزار 536 روپے مفت یونٹس دینے کی سفارش کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گریڈ 16 تک کے ملازمین کے لیے مفت بجلی کی سہولت فی الحال جاری رہے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com