پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں آپریشن کیا
میجر سید علی رضا شاہ اور حوالدار نثار احمد نے بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے وطن عزیز کی خاطر اپنی جانیں قربان کر دیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے 31 سالہ میجر علی رضا کا تعلق سرگودھا سے تھا۔ شہید میجر علی رضا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی قیادت کر رہے تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق حوالدار نثار احمد نے بھی دہشت گردوں سے ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکورٹی فورسز ہمارے بہادر جوانوں کی مرہون منت ہیں، علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
98