غزہ پر اسرائیل کے حملے،شہید فلسطینیوں کی تعداد 900 سے تجاوز

اسرائیل کی جانب سے غزہ میں 200 اہداف کو نشانہ بنایا گیا، پناہ گزینوں کے کیمپوں پر بھی حملے کیے گئے، ایمبولینس اور امدادی کارکن بھی اسرائیلی حملوں اور اندھا دھند گولہ باری کی زد میں آئے۔اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 900 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 4 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

غزہ کی پٹی کا مکمل محاصرہ،پانی اور ایندھن کی سپلائی منقطع،سینکڑوں فلسطینی شہید،سینکڑوں اسرائیلی مارے گئے

سرائیل کی حالیہ بمباری میں 3 فلسطینی صحافی ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ سنیچر سے جاری بمباری میں 7 صحافی مارے جاچکے ہیں۔اسرائیل نے غزہ کی ناکہ بندی مزید سخت کر دی ہے، پانی، بجلی، خوراک اور ایندھن کی سپلائی منقطع کر دی ہے، جس سے غزہ کے باشندوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں

اسرائیل کے ساتھ جنگ ​​بندی مذاکرات کے لیے تیار ہیں،حماس

اقوام متحدہ نے غزہ کی مکمل ناکہ بندی کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ناکہ بندی سے شہریوں کی بقاء کو خطرہ لاحق ہو جائے گا۔ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے غزہ کے اندر اور باہر انسانی راہداریوں پر زور دیا ہے۔یونیسیف کا کہنا ہے کہ 187,000 سے زائد فلسطینی اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں اور سکولوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔
حماس کے ترجمان خالد قدومی نے بتایا ہے کہ القسام بریگیڈ کے مجاہدین اب بھی مقبوضہ علاقوں میں 22 مقامات پر لڑ رہے ہیں، سینکڑوں اسرائیلی فوجی حراست میں ہیں۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ کی سرحد پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ پیر کے بعد سے غزہ سے کوئی نئی دراندازی نہیں ہوئی ہے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کی سرحد پر بارودی سرنگیں بچھانا بھی شروع کر دی ہیں۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca