انٹیلی جنس آپریشن ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں کیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد اکرام مارا گیا۔ دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں ایک اور دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارا گیا دہشت گرد تھانہ ہتھالہ، روڑی پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملوں میں ملوث تھا، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، اہل علاقہ نے آپریشن کو سراہا، سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ ۔
107