سموگ کا خطرہ،لاہور میں بدھ کو چھٹی ہوگی،تاجروں نے بھی حمایت کردی

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ہدایت کی روشنی میں بدھ کو گھر سے کام ہو گا اگر تاجر ضروری سمجھتے ہیں تو انہیں اتوار کو بازاروں میں کام کرنے کی اجازت ہوگی۔
کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ہدایات پر تاجروں سے مشاورت کی گئی، حتمی فیصلہ پنجاب حکومت کی منظوری سے ہو گا، جس پر عمل درآمد بد ھ کو ہوگا۔
اجلاس میں لاہور کے تاجروں نے انتظامیہ کو انسداد سموگ کے حوالے سے اپنی تجاویز اور مسائل سے کھل کر آگاہ کیا۔ تاجروں نے پودے لگانے، پارکنگ کی دستیابی، تجاوزات کے خاتمے اور بازاروں کے اوقات کے حوالے سے تجاویز دیں۔ سموگ سے بچنے کے لیے تاجروں نے ہول سیل مارکیٹوں اور ریٹیل مارکیٹوں کے مختلف اوقات رکھنے کا مشورہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں

سموگ کا خطرہ، لاہورمیں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

کمشنر لاہور اور سی سی پی او لاہور نے کہا کہ بازاروں سے عارضی تجاوزات کے خاتمے اور ٹریفک کی روانی کے لیے آپریشن کیا جائے گا۔ سموگ انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے، ہمیں مل کر انتہائی سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، کسی کے کاروبار کو نقصان نہیں پہنچے گا ، تاجروں کو اعتماد میں لے کر فیصلے کیے جائیں گے۔
کمشنر لاہور نے کہا کہ عمارت کا ملبہ بغیر کور ٹرالی کے کھلا رکھنے اور زیر تعمیر جگہ پر پانی کا چھڑکاؤ نہ کرنے پر سخت کارروائی ہوگی، انتظامیہ جگہ فراہم کرے گی، انجمن تاجران اپنے نام سے درخت لگا کر شجر کاری کا آغاز کرے،

ترجمان کمشنر آفس کا کہنا ہے کہ بدھ کو تمام تعلیمی ادارے، مارکیٹیں اور دفاتر معمول کے مطابق کھلیں گے، انسداد سموگ کے لیے بدھ کی چھٹی کا اطلاق پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد اگلے ہفتے سے ہوگا کل چھٹی کی خبریں چلانا درست نہیں۔

لاہور کے سکول اسموگ کے باعث ہفتے میں تین دن بند رہیں گے

ترجمان کے مطابق تعلیمی اداروں اور دفاتر میں گھر سے کام کرنے کی تجویز پنجاب حکومت کو جمع کرائی جائے گی، حتمی فیصلہ پنجاب حکومت کرے گی
دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ سموگ سے متعلق ہفتہ وار تعطیل اور دیگر امور کا حتمی فیصلہ نگران صوبائی کابینہ کرے گی۔
ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ 83 فیصد سموگ خارج ہونے والی گاڑیوں کی وجہ سے ہوتی ہے، اس لیے لاری اڈہ، نیازی اڈہ، ٹھوکر ٹرمینل، بابو صابو چوک، گجومتہ، جی ٹی روڈ پر خصوصی گیٹ لگائے جا رہے ہیں۔ بغیر ترپال کے ڈمپر، ٹرالیوں اور دیگر لوڈر گاڑیوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca