یہ بھی پڑھیں
جنگ کے خاتمے تک قیدیوں کا تبادلہ نہیں ہو گا،حماس کا اعلان
اسرائیل پر حملوں کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے حماس کے فوجی ترجمان نے دعویٰ کیا کہ جنگ کے آغاز میں اسرائیلی فوج کا غزہ ڈویژن تباہ کر دیا گیا ہے۔حماس کے فوجی ترجمان نے کہا کہ القدس کے تحفظ کے لیے اس طرح کی مزید کارروائیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ابو عبیدہ نے مزید کہا کہ آپریشن ‘الاقصیٰ سیلاب توقع سے زیادہ کامیاب رہا، اس آپریشن کی خفیہ تیاری کی گئی تھی جس میں حماس مزاحمتی قوتوں سے رابطے میں تھی۔
مزید پڑھیں
حماس کے عسقلان پر بھی راکٹ فائر،اسرائیلی ہلاکتوں کی تعداد 1200 سے تجاوز کر گئی
اسلامی جہاد مزاحمتی تنظیم القدس بریگیڈ کے ترجمان ابو حمزہ نے کہا کہ بہت سے محاذ جلد کھولے جائیں گے جن میں وہ علاقے بھی شامل ہیں جن کا تعلق 1948 میں فلسطین سے تھا۔حماس رہنما نے دعویٰ کیا کہ امریکا، فرانس اور دیگر ممالک کے شہری اسرائیلی فوج کی وردی پہن کر جنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ آپریشن الاقصیٰ فلڈ کے آغاز سے اب تک اسرائیلی معیشت کو تقریباً 6.8 بلین ڈالر کے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
دوسری جانب فلسطین پر اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 1570 تک پہنچ گئی ہے جب کہ زخمیوں کی تعداد 7 ہزار 200 سے تجاوز کر گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں
اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی مذاکرات کے لیے تیار ہیں،حماس
غزہ پر اسرائیلی بمباری میں 2500 سے زائد مکانات تباہ جب کہ 30000 سے زائد مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔اسرائیلی بربریت سے بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بھی 338,000 تک پہنچ گئی ہے۔ 200,000 فلسطینیوں کو اقوام متحدہ کے اسکولوں میں پناہ لینے پر مجبور کیا گیا جب کہ 100,000 فلسطینی اپنے پیاروں اور گرجا گھروں میں رہنے پر مجبور ہوئے۔