اسرائیلی حملوں میں طبی عملے کے 50 سے زائد افراد بھی شہید ہوچکے ہیں جب کہ انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کے ہسپتال بجلی کی کمی کے باعث مردہ خانے میں تبدیل ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں۔
فلسطینی ہلال احمر نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں ایندھن کے داخلے پر پابندی برقرار رہنے کی صورت میں ایمبولینس سروس چار دن کے اندر بند کر دی جائے گی، یہ انتباہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب زخمیوں اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں روزانہ اضافہ ہو رہا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں جنگ کے دوران اقوام متحدہ کے عملے کے 11 ارکان بھی مارے گئے ہیں۔
ہیومن رائٹس واچ نے بھی اسرائیل کی جانب سے غزہ اور لبنان کی سرحد پر حملوں کے لیے ممنوعہ سفید فاسفورس بموں کے استعمال کی تصدیق کی ہے۔
ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے لبنان اور غزہ پر حملوں میں ممنوعہ فاسفورس بموں کا استعمال کیا ہے جس سے بڑے پیمانے پر شہریوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے۔