بجلی چوروں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن،ہزاروں گرفتار

 

لیسکو لاہور بجلی چوری کے مقدمات  گرفتاریوں اور واجبات کی ادائیگی میں سرفہرست ہے، لیسکو لاہور میں بجلی چوری کے خلاف 12 ہزار 778 مقدمات درج کر کے 4587 افراد کو گرفتار کیا گیا، جب کہ 4 ارب 61 کروڑ روپے کے واجبات وصول کیے گئے۔

اسی طرح گیپکام میں بجلی چوروں کے خلاف 1473 مقدمات درج کر کے 779 گرفتاریاں کی گئیں اور 51 کروڑ کے واجبات وصول کیے گئے۔

فیسکو نے 2358 مقدمات درج کرکے 1932 گرفتاریاں کیں جبکہ 70 کروڑ روپے کے واجبات وصول کیے گئے۔

آئیسکو میں 349 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 263 گرفتاریاں کرکے 38 کروڑ روپے کے واجبات وصول کیے گئے، میپکو میں 5856 مقدمات درج، 4688 گرفتاریاں ہوئیں جبکہ 1 ارب 90 کروڑ روپے کے واجبات وصول کیے گئے۔

پیسکو میں بھی 3008مقدمات درج کیے گئے اور 1017گرفتاریاں کی گئیں جبکہ واجبات کی مد میں 50لاکھ روپے  بجلی چوروں سے 3 ارب 17 کروڑ روپے وصول کیے گئے، اسی طرح ٹیسکو کے قبائلی علاقوں میں 57 مقدمات درج ہوئے، 16 گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔

واضح رہے کہ بجلی چوری کے مقدمات میں گرفتار تمام ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جا رہی ہے اور مستقبل میں بھی متعلقہ ادارے بجلی چوروں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے جا رہے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com