اسرائیل کی جانب سے فضائی حملے میں حماس کے اعلیٰ کمانڈر کی ہلاکت کی ویڈیو جاری

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ملکی انٹیلی جنس نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس میں حماس کے عزالدین القسام بریگیڈ کے نیول کمانڈوز یونٹ کے سربراہ بلال القیدرہ کے ٹھکانے کا سراغ لگایا۔اسرائیلی فورسز کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ خان یونس اور مغربی جبالیہ میں 100 سے زائد فوجی اہداف پر فضائی حملے کیے گئے، جن میں حماس کے آپریشنل کمانڈ سینٹرز اور فوجی کمپاؤنڈز کو نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ فضائی حملوں میں حماس کے کئی اینٹی ٹینک میزائل لانچ پیڈ اور ہتھیاروں کی فیکٹریاں تباہ ہو گئیں۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کے اس حملے میں حماس کے ایک تجربہ کار نیول کمانڈو بلال الکدرہ شہید ہوگئے۔اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ بلال القدرہ نے اسرائیل کی ایک بستی نیرم میں قتل عام کی منصوبہ بندی کی تھی۔یاد رہے کہ ایک اور اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کے ایک سینیئر فوجی کمانڈر مراد ابو مراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا تھا، جو اسلامی گروپ کی فضائی کارروائیوں کے سربراہ تھے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca