اسرائیلی فوج کی جانب سے 250 بے گناہ فلسطینیوں کو شہید کرنے کے مناظر نے دنیا کو چونکا دیا، اسرائیل نے اپنی مہلت کے دوران تارکین وطن پر بارود کی بارش کردی، امریکی نشریاتی ادارے نے اسرائیل کے محفوظ راستے سے متعلق جھوٹ بولا۔
ہسپتال بھی اسرائیلی بربریت سے نہ بچ سکے، صہیونی فضائیہ نے غزہ کے عرب نیشنل ہسپتال پر بھی حملہ کیا
اسرائیلی حملے میں متعدد ڈاکٹر شہید ہوگئے جب کہ رفح کراسنگ میں واقع ہسپتال کو بھی خالی کرانے کی دھمکی دی گئی۔
اسرائیل نے اتوار کے حملوں میں حماس کے کمانڈر معیت زید کو شہید کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی میتیں رکھنے کے لیے ہسپتالوں کے مردہ خانوں میں جگہ کم ہونے لگی، شہداء کی میتیں آئس کریم ٹرکوں اور ریفریجریٹر کاروں میں رکھی جانے لگیں۔
دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے حملوں میں ہلاک ہونے والے امریکیوں کی تعداد 30 ہوگئی ہے جب کہ 13 امریکی تاحال لاپتہ ہیں۔
اسرائیلی فوج کے مطابق حماس نے 155 اسرائیلیوں کو یرغمال بنا لیا ہے، جو کہ پہلے بتائے گئے 126 سے زیادہ ہے۔
93