لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ فلسطین کے معاملے پر خاموش رہے تو نگران حکومت کو باہر سے آشیرباد ملے گی، اس لیے یہ ان کی غلط فہمی ہے، ہمیں کشمیر فلسطین سمیت ہر مظلوم کے لیے آواز اٹھانی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث پیٹرول کی قیمت میں کمی آ ئی، پیٹرول کی قیمت کم ہونے کا فائدہ اس وقت ہوگا جب کرائے اور دیگر چیزوں کی قیمتیں کم ہوں گی۔
پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہیں ملی، الیکشن کمیشن کے سامنے سب کچھ ہورہا ہے، جلسے سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست عدالت میں ہے، انصاف کہتا ہے کہ جلسے کی اجازت سب کو ہے سب کو انصاف ملنا چاہیے۔