یہ بھی پڑھیں
دنیا کا انوکھا سکول جہاں بچوں سے پیسوں کے بجائے پلاسٹک کی اشیاء بطور فیس لی جاتی ہیں
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق رومن دور میں ایک اہم سیاسی اور اقتصادی مرکز سمجھے جانے والے شہر ایزونوئی میں 2 ہزار سال قبل ایک میک اپ شاپ دریافت ہوئی ہے جو جدید دور میں اب مغربی ترکی کا حصہ ہے۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق قدیم میک اپ شاپ سے دریافت ہونے والے نوادرات میں پرفیوم کے برتن، آئی شیڈو اور بلشز سمیت میک اپ کی مصنوعات شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ کاسمیٹکس 2000 سال قبل رومی خواتین استعمال کرتی تھیں۔
مزید پڑھیں
پوتے پیسوں میں ہیر پھیر کرتے ہیں ،92سالہ دادی ریاضی سیکھنے سکول پہنچ گئی
میک اپ کی دکان کے اندر سے ایک خاص اور دلچسپ دریافت دریافت ہوئی ہے وہ سیپیاس ہے جسے قدیم خواتین میک اپ کے برتن کے طور پر استعمال کرتی تھیں۔دوسری جانب ازونوئی کے ماہرین آثار قدیمہ نے شہر کے اندر ایک اور دکان بھی دریافت کی ہے جس میں خیال کیا جاتا ہے کہ زیورات اور کاسمیٹک مصنوعات فروخت کی جاتی تھیں۔ماہرین آثار قدیمہ کو اس دکان سے ان اشیاء کے ساتھ ساتھ ہار اور بالوں کے لیے مختلف موتیوں کی مالا بھی ملی ہیں۔