ملک کے مختلف شہروں میں بارش،سردی کی شدت میں اضافہ

صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں گڑھی شاہو، ایبٹ روڈ، کینال روڈ، دھرم پورہ، لکشمی چوک، نسبت روڈ، کاہانہ، گجومٹہ، فیروز پور روڈ، ساندہ، کرشنا نگر، بند روڈ، اچھرہ، چونگی امرسدھو، کلمہ میں بارش ہوئی۔

شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 16 اور زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ بارش کی وجہ سے فضائی آلودگی میں بھی نمایاں کمی متوقع ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں اوکاڑہ، ساہیوال، عارف والا، بہاولنگر، نارووال، گوجرہ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سانگلہ ہل میں بھی موسلادھار بارش ہوئی۔

بارش کے باعث مختلف علاقوں میں فیڈر ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج بلوچستان کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

بلوچستان میں محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لسبیلہ میں 28 ملی میٹر، کوئٹہ میں 2 ملی میٹر، قلات میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ دالبندین میں بھی بادل برسے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صوبے کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا تاہم زیارت، خضدار، لسبیلہ، ژوب، بارکھان، آواران اور تربت میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا