حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد اسرائیل کی جانب سے اشیائے ضروریہ کی سپلائی منقطع ہونے کے بعد غزہ میں نظام زندگی مکمل طور پر درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔امدادی کارکنوں کا بھی کہنا ہے کہ صورتحال ابتر ہو گئی ہے۔غزہ کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ اب تک 2778 فلسطینی ہلاک اور 9700 زخمی ہو چکے ہیں۔ . اسرائیل کے مطابق حماس کے ہاتھوں 1400 سے زائد اسرائیلی ہلاک اور بچوں سمیت 199 دیگر کو قیدی بنا لیا گیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اعلان کیا کہ امریکی صدر جو بائیڈن بدھ کو اسرائیل کا دورہ کریں گے۔ غزہ میں اس وقت پینے کے پانی کی قلت ہے اور امدادی کارروائیوں میں شامل لوگوں کا کہنا ہے کہ پینے کا آلودہ پانی پینے سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔ ہسپتالوں کا بھی برا حال ہے، ادویات خطرناک حد تک ختم ہو چکی ہیں۔
اسرائیلی رہنماؤں سے ملاقات کے بعد بائیڈن اردن میں عرب رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ یہ انکشاف وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کیا۔
184