خواتین سے ڈرنے والا شخص جس نے 55 سال ایک گھر میں گزار دئیے

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افریقی شہر روانڈا سے تعلق رکھنے وا لے 71 سالہ Keletse Zamweta نصف صدی (55 سال سے) سے زائد عرصے سے 15 فٹ کی باڑ میں گھرے ایک الگ تھلگ گھر میں رہ ر ہے ہیں جس کی وجہ صرف خواتین کا خوف ہے
رپورٹ میں بتایا گیا کہ کیلیٹسے کی عمر صرف 16 سال تھی جب اس نے محسوس کیا کہ خواتین کی قربت کا ان کا خوف بہت زیادہ ہے جس کے بعد اس نے فیصلہ کیا کہ وہ مخالف جنس کے ساتھ رہنا برداشت نہیں کر سکتا۔ ا س نے اپنے معمولی گھر کے گرد لکڑی کی باڑ بنائی اور اس کے بعد سے اس گھر سے باہر قدم نہیں رکھا۔
ایک انٹرویو میں کیلیٹسے نے کہا کہ میں نے خود کو قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ مجھے خواتین سے ڈر لگتا تھا کہ کہیں وہ میرے قریب نہ آئیں۔
کیلیٹسے کی برادری کی خواتین اس تمام عرصے میں اس کا ہمیشہ خیال رکھتی تھیں، عورتیں اس کے صحن میں کھانے پینے کی اشیاء اور کپڑے جیسی ہر قسم کی چیزیں پھینک دیتی تھیں، حالانکہ کیلیٹسے نے کبھی ان کے لیے دروازہ نہیں کھولالیکن چیزیں استعمال کرتا رہا ۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا