غزہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملہ،مزید 433 فلسطینی شہید

غزہ میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے دو گھروں پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں ایک واقعے میں 27 افراد ہلاک اور دوسرے واقعے میں ایک ہی خاندان کے 13 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔غزہ کی بندرگاہ کے قریب اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 12 افراد نشانہ بنے جب کہ نصیرات کے علاقے میں مسجد پر بمباری سے خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں

اسرائیل کی غزہ کے ہسپتال پر بمباری، 800 سے زائد فلسطینی شہید

حزب اللہ نے تین اسرائیلی فوجی اڈوں پر حملہ کر کے ٹینک اور جاسوسی کا سامان تباہ کر دیا۔دیر البلاح میں مکان پر بمباری کے نتیجے میں مزید 10 افراد شہید اور 22 زخمی ہوگئے جب کہ 18 افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔اسرائیلی فورسز نے مغربی غزہ کی پٹی میں ہلال احمر کے صدر دفتر اور القدس اسپتال کے قریب رہائشی عمارتوں اور سڑکوں پر 30 منٹ تک گولہ باری کی۔ہلال احمر کے ہیڈ کوارٹر میں بھی بموں کے ٹکڑے گرے جہاں عملے کے علاوہ 8000 افراد نے پناہ لی ہے۔

دوسری جانب الشفاء اسپتال کے قریبی علاقے پر بھی بمباری کی گئی، جس میں بڑے پیمانے پر شہادتیں ہوئیں۔خان یونس میں اقوام متحدہ کے زیر انتظام اسکول پر بھی بمباری کی گئی جس سے متعدد افراد جاں بحق جب کہ قریبی مکان تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں ہلاکتیں بھی ہوئیں۔البکری ہاؤس پر حملے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد ہلاک ہوئے جب کہ الزیتون کے علاقے میں گھروں پر 20 بم ​​گرائے گئے جس سے تمام گھر ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے۔فلسطینی میڈیا کے مطابق غزہ کے علاوہ مغربی کنارے میں 64 فلسطینی شہید ہوئے ہیں جن میں 55 خواتین اور بچے ہیں۔غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 4500 رہائشی عمارتیں اور 12000 مکانات تباہ ہو چکے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com