امریکی صدر بائیڈن کے جانے کے چند گھنٹے بعد برطانوی وزیراعظم تل ابیب پہنچ گئے۔ انہوں نے اسرائیلی نامہ نگاروں سے کہا کہ "میں یہاں اسرائیل کے لوگوں کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرنے آیا ہوں، آپ کو دہشت گردی کی ناقابل بیان، خوفناک کارروائی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور میں چاہتا ہوں کہ آپ جان لیں کہ میں اور برطانیہ آپ کے ساتھ ہیں”۔
یہ بھی پڑھیں
غزہ میں امداد کی قرارداد امریکہ نے ویٹو کردی
واضح رہے کہ غزہ کے ایک ہسپتال میں حملے میں 500 فلسطینیوں کی شہادت کے اگلے روز امریکی صدر جو بائیڈن صہیونی ریاست کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اسرائیل پہنچے تھے، جس کے بعد ہندوستانی نژاد برطانوی وزیراعظم نے تل ابیب کا دورہ کیا، تاہم انہوں نے اسپتال پر اسرائیلی حملے کی مذمت کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا۔
مزید پڑھیں
غزہ میں امداد کی قرارداد امریکہ نے ویٹو کردی
علاوہ ازیں امریکی صدر نے ملاقات میں اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی اور خارجہ امور میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی جب کہ حماس کے حملے میں 1700 سے زائد اسرائیلیوں کی ہلاکت پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے اظہار افسوس کیا ۔