ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان سمیت تمام ریاستوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ مہاجرین کے ساتھ سلوک کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو نبھائیں
دوسری جانب رفح کراسنگ کو 20 امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دینے کے لیے کھول دیا جائے گا اور امدادی قافلے آج غزہ میں داخل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں
غزہ کیلئے 20 امدادی ٹرک کل روانہ ہونگے ،امریکی صدر
عالمی ادارہ صحت نے 20 امدادی ٹرکوں کے غزہ میں داخل ہونے کو سمندر میں ایک قطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امداد سے بھرے ٹرکوں کو روزانہ جانے کی اجازت دی جائے۔
اس سلسلے میں صدر بائیڈن نے اسرائیل کو ‘جنگ کے قوانین کو مدنظر رکھنے کی ہدایت کی ہے اور یقین دلایا ہے کہ اسرائیل مصر کے راستے غزہ تک امداد کی آمد میں رکاوٹ نہیں ڈالے گا۔
متاثرہ فلسطینیوں کے لیے امدادی قافلے آج غزہ میں داخل ہوں گے
واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 3785 ہو گئی ہے جب کہ 13 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں