143
کینیڈا کے وزیر خارجہ میلان جولی نے کہا کہ 20 اکتوبر کو بھارتی حکام نے 21 کینیڈین سفارت کاروں اور ان کے اہل خانہ کو سفارتی استثنیٰ کے خاتمے کے بارے میں باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت اور کینیڈا کے تعلقات اس وقت کشیدہ ہوگئے تھے جب کینیڈین وزیراعظم نے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔