113
جیل ذرائع کے مطابق واٹس ایپ ٹیلی فون کال 30 منٹ تک جاری رہی، ٹیلی فون کال ساڑھے 4 سے شام 5 بجے تک کی گئی جب کہ ٹیلی فون کال خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے حکم پر کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں
عدالت کا اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے کا حکم
ذرائع کے مطابق دونوں بیٹوں قاسم اور سلمان نے چیئرمین تحریک انصاف سے بات کی اور اس دوران بیٹے گرفتار والد سے بات کرتے ہوئے جذباتی ہو گئے جب کہ چیئرمین پی ٹی آئی مسکراتے ہوئے انہیں تسلی دیتے رہے۔
اس سے پہلے عدالت نے حکم دیا تھا کہ عمران خان کی ان کے بیٹوں سے بات کرائی جائے۔