غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 31 مساجد بھی شہید

غزہ میں فلسطینی وزارت مذہبی امور نے اسرائیل کے حملوں میں 31 مساجد کے شہید ہونے کی تصدیق کی ہے۔دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی بمباری سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 266 فلسطینی شہید ہوگئے۔ وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں میں 117 بچے بھی شامل ہیں۔غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی کل تعداد 4 ہزار 651 ہوگئی، شہید ہونے والوں میں 40 فیصد بچے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد چارہزار سے بڑھ گئی 

اسرائیلی حملوں سے غزہ میں 14 ہزار 245 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں، غزہ میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں میں 70 فیصد بچے اور خواتین ہیں۔اسرائیل نے غزہ میں حملے تیز کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ایک بار پھر فلسطینیوں کو غزہ کا شمالی علاقہ خالی کرکے جنوب میں جانے کی دھمکی دی ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اسرائیل حماس پر دباؤ بڑھانے کے لیے غزہ میں اپنے حملے تیز کرے گا۔فوجی ترجمان ایڈمرل کا کہنا تھا کہ ہمیں جنگ کے اگلے مرحلے میں داخل ہونا ہے اور اس کے لیے ہم کسی کے بتائے ہوئے راستے پر نہیں چلیں گے۔اسی دوران امدادی ٹرکوں کا دوسرا قافلہ رفح کراسنگ سے غزہ میں داخل ہوا۔ کل امدادی سامان کے صرف 20 ٹرک جنوبی غزہ کی پٹی پہنچے۔کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے ایک بار پھر اسرائیل فلسطین کشیدگی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com