ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم ڈویژن کی سمری میں گیس کے نرخوں میں 193 فیصد تک اضافے اور گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمت میں 172 فیصد تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق دیگر کیٹیگریز کے لیے گیس کی قیمت میں تقریباً 193 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے اور محفوظ صارفین کے لیے مقررہ ماہانہ چارجز 10 روپے سے بڑھا کر 400 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکسپورٹ انڈسٹریز کا ٹیرف 950 روپے ،نان ایکسپورٹ انڈسٹریز کا ٹیرف 1400 روپے، نان ایکسپورٹ انڈسٹریز کا ٹیرف 2600 روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے
ذرائع کے مطابق سی این جی سیکٹر کے لیے گیس کا ٹیرف 4400 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے جب کہ پاور پلانٹس اور اوونز کے لیے گیس کی قیمت برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر سے کیا جا سکتا ہے۔
121