رپورٹ کے مطابق قومی ایئرلائن کو تاریخ کے بدترین بحران کا سامنا ہے، پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے واجبات کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کو ایندھن کی سپلائی کم کردی ہے۔
پی ایس او کے اس اقدام کے باعث 14 اکتوبر سے اب تک پی آئی اے کی 134 بین الاقوامی پروازوں سمیت کل 322 پروازیں منسوخ کرنا پڑی ہیں۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق منگل کو 27 اندرون ملک پروازوں سمیت کل 51 پروازیں منسوخ کی گئیں۔
بڑے پیمانے پر پروازوں کی منسوخی نے ہزاروں مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے، پی آئی اے انتظامیہ مسافروں کو پروازوں کے ممکنہ روانگی کے وقت کے بارے میں بھی بتانے سے قاصر ہے، مسافروں کو دوسری ایئرلائنز پر سیٹیں تلاش کرنے پر مجبور ہونا پڑا
پی آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ ادارہ پروازوں کی منسوخی سے مسافروں کو ہونے والی زحمت پر معذرت خواہ ہے، انتظامیہ مسافروں کو متبادل پروازوں میں جگہ دینے کی کوشش کر رہی ہے۔