امریکی میڈیا کے مطابق لیوسٹن شہر میں مشتبہ شخص نے پہلے باؤلنگ کلب میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 10 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، بعد ازاں مسلح ملزم نے مقامی بار اور وال مارٹ ڈسٹری بیوشن سنٹر پر بھی فائرنگ کر دی،امریکی میڈیا کے مطابق پولیس نے مشتبہ شخص کی تصویر جاری کی ہے جس کے پاس خودکار رائفل ہے۔
ملزم کی شناخت رابرٹ کارڈ کے نام سے ہوئی تاہم حملے کی وجہ سامنے نہیں آئی۔پولیس کے مطابق ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ملزمان کی گرفتاری تک گھروں سے باہر نہ نکلیں۔دوسری جانب حکام نے علاقے میں تمام کاروبار بند رکھنے کا حکم دیا ہے، اور ریاست کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق لیوسٹن 37 ہزار آبادی کا شہر ہے اور پورٹ لینڈ کے شمال میں واقع ہے۔