حماس کے اسرائیلی فوجی کیمپ پر راکٹ حملے ، عمارت تباہ، متعدد زخمی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی شہر ایلات میں ایک فوجی کیمپ پر راکٹ حملے کی ویڈیو جاری کی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ سے 220 کلومیٹر دور واقع ایلات میں اسرائیلی فوجی کیمپ کو حماس کی القسام بریگیڈز نے میزائلوں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں عمارت تباہ ہو گئی۔

دوسری جانب حسام کی القسام بریگیڈ نے بھی اسرائیلی شہر تل ابیب پر راکٹ فائر کیے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ لبنان سے حزب اللہ نے سرحدی علاقے میں اسرائیلی ٹینک کو نشانہ بنایا، زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے اسرائیلی فوج کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔اسرائیلی طیاروں نے لبنان میں بھی اہداف کو نشانہ بنایا، اس دوران ایک دکان میں آگ لگ گئی، مزید برآں اسرائیلی طیاروں نے شام پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں 8 شامی فوجی شہید ہوگئے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca