الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے استحکام پاکستان کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئی پی پی کو ’ایگل‘ کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا۔
انتخابی نشان الاٹ ہونے کے بعد الیکشن کمیشن میں آئی پی پی کی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہوگیا، استحکام پاکستان پارٹی اب باضابطہ طور پر پاکستان میں ہر قسم کے انتخابات میں حصہ لے سکے گی۔
الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کو ‘ایگل انتخابی نشان الاٹ کرنے کا تحریری فیصلہ بھی جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن نے 3 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی نے تین انتخابی نشانوں کا مطالبہ کیا تھا
فیصلے کے متن میں کہا گیا کہ بلے کے نشان کا معاملہ عدالت میں ہے اور پرندے کا نشان دوسری سیاسی جماعت کے پاس ہے اس لیے الیکشن کمیشن نے عقاب کا انتخابی نشان استحکام پاکستان پارٹی کو الاٹ کر دیا ہے۔
238