غیر ملکیوں کے انخلاء کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی،وزیر داخلہ

نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کے انخلا سے متعلق تاریخ میں کوئی توسیع نہیں کی جائے گی۔
سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ غیر قانونی مقیم افراد کے انخلا سے متعلق جیو فیسنگ اور جیو میپنگ مکمل کر لی گئی ہے، ہم دستاویز رجیم پالیسی میں پاسپورٹ اور ویزہ لے کر آنے والوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ اب لوگ ہمارے ملک میں ویزہ لے کر آئیں گے، ایسا کسی ملک میں نہیں ہوتا کہ روزانہ 12 سے 15 ہزار لوگ سفری دستاویزات کے بغیر سفر کریں، ون ڈاکومنٹ ریجیم کے تحت قلعہ عبداللہ میں پاسپورٹ آفس کا افتتاح کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غیر ملکی پاسپورٹ کے ذریعے ویزہ لے کر آئیں، ہمیں کوئی اعتراض نہیں، ایران افغان سرحد پر پاکستان کا کاروبار کرنے کا اپنا طریقہ کار ہے، ہم نے بلوچستان میں کاروبار نہیں اسمگلنگ روک دی ہے۔ ایک بڑا چیلنج ہے لیکن ریاست اس چیلنج سے نبردآزما ہوگی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا