لندن کے میئر صادق خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اسرائیل سمیت کسی بھی ملک کو بین الاقوامی قوانین توڑنے کا حق نہیں ہے۔ امن مذاکرات ہی مسئلے کا واحد حل ہیں۔ جنگ سے دونوں طرف جانی نقصان بڑھے گا۔انسانی بحران کے مزید بگڑنے کے ساتھ، میں جنگ بندی کا مطالبہ کر رہا ہوں۔
میئر لندن نے کہا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے اور 7 اکتوبر کو حملہ کرنے والوں اور شہریوں کو یرغمال بنانے والوں کے خلاف کارروائی کا حق ہے اور عالمی برادری کو بھی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے لندن کے میئر صادق خان نے کہا کہ اسرائیل اور غزہ میں 7 اکتوبر سے ہونے والی جھڑپوں میں لندن کے شہری بھی اغوا اور مارے گئے، پوری قوم صدمے میں ہے۔
صادق خان نے کہا کہ غزہ میں ہزاروں بے گناہ شہری مارے جا چکے ہیں۔ اسرائیل اور غزہ میں تشدد اور انسانی جانوں کے ضیاع کی وجہ سے میں بھی عالمی برادری کے ساتھ فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہوں۔میئر لندن نے مزید کہا کہ ان حالات میں انسانی بنیادوں پر امداد ان لوگوں تک نہیں پہنچائی جا رہی جنہیں اس کی اشد ضرورت ہے۔ فوجی آپریشن انسانی المیے کو جنم دے گا۔صادق خان نے کہا کہ جنگ بندی غزہ میں قتل عام کو روکنے اور ضرورت مندوں تک امداد پہنچانے کا واحد راستہ ہے اور عالمی برادری کو بھی اس مہلک تنازعے کے حل کے لیے وقت دینا ہے۔