رپورٹ کے مطابق بلوچستان حکومت افغانستان اور ایران سے غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے مزید 3 کراسنگ پوائنٹس کھول رہی ہے۔
بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ کراسنگ پوائنٹس قلعہ سیف اللہ، قمرالدین کاریز اور برچہ نور وہاب ضلع چاغی میں کھولے جا رہے ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح خیبرپختونخوا میں غیر قانونی تارکین وطن کو کے پی کراسنگ پوائنٹس سے واپس بھیجا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ رضاکارانہ طور پر وطن واپس آنے والے تمام غیر قانونی تارکین کا ڈیٹا اپ ڈیٹ اور محفوظ کیا جائے گا، سندھ اور پنجاب سے غیر قانونی تارکین وطن کو مکمل سیکیورٹی دی جائے گی اور انہیں ہولڈنگ سینٹرز میں رکھا جائے گا۔ .
جان اچکزئی نے کہا کہ کوئٹہ حاجی کیمپ کو ہولڈنگ سینٹر میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور سرحدی شہروں چمن اور پشین میں اضافی مراکز قائم کر د ئیے گئے ہیں۔ غیر قانونی تارکین وطن کو خوراک اور ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔