اسرائیل کیخلاف فیصلہ کن جنگ ہے، فتح ہماری ہو گی،حماس  

یہ بھی پڑھیں

دنیا کے تمام جنگی بیڑے بھی حماس کی حمایت سے نہیں روک سکتے: حزب اللہ

ہمارے عوام کو یقین ہونا چاہیے کہ فتح ہماری ہی ہوگی۔حماس کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ حماس کی جانب سے جوابی کارروائیاں جاری ہیں اور القسام بریگیڈز کے حملے میں اسرائیلی فوج کا بکتر بند تباہ ہوگیا۔دوسری جانب حزب اللہ کی جانب سے بھی اسرائیلی فوجیوں پر حملے جاری ہیں جس میں فوجی گاڑیوں کو تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔

دوسری جانب حماس کے اعلیٰ عہدیدار علی براکہ نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے رات بھر غزہ پر زمینی حملہ اور بمباری کی تاہم غزہ پر اسرائیلی فوج کا سہ رخی زمینی حملہ ناکام ہوگیا۔حماس کا دعویٰ ہے کہ اس نے اسرائیلی حملے کو پسپا کیا اور بھاری نقصان پہنچایا،علی برکہ کا کہنا ہے کہ غزہ پر حملے میں دشمن کو فوجیوں اور ساز و سامان کے لحاظ سے بھاری نقصان اٹھانا پڑا، دشمن کئی محاذوں پر فلسطینی مزاحمت کے تیار کردہ جال میں پھنس چکا ہے۔

مزید پڑھیں

حماس کے اسرائیلی فوجی کیمپ پر راکٹ حملے ، عمارت تباہ، متعدد زخمی

حماس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ اسرائیلی حملوں کو پسپا کرنے کے لیے روسی ساختہ اینٹی ٹینک میزائل اور مقامی طور پر تیار کردہ یاسین میزائل استعمال کیے گئے اور اسرائیلی فوج نے ہیلی کاپٹروں سے زخمیوں اور لاشوں کو نکالا۔اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان نے کہا کہ گزشتہ رات شمالی غزہ میں داخل ہونے والے اسرائیلی فوجی اب بھی موجود ہیں، جو فلسطینی انکلیو میں فوجی آپریشن کو بڑھا رہے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com