سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے سب سے پہلے پاکستان کو اپنے باقی تین میچ جیتنا ہوں گے اور وہ بھی اچھے مارجن سے۔واضح رہے کہ پاکستان کو اب ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف میچز کھیلنا ہیں۔پاکستان کو اپنے میچ جیتنے کے ساتھ ساتھ یہ دعا بھی کرنی ہو گی کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے ساتھ ساتھ جنوبی افریقہ اور سری لنکا سے بھی ہارے۔
اگر ایسا ہوتا ہے تو پاکستان کے 10 اور نیوزی لینڈ کے 8 پوائنٹس ہوں گے لیکن دوسری جانب سری لنکا کا نتیجہ بھی پاکستان کی نظروں میں ہوگا۔سری لنکا کو اب افغانستان، بھارت، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ سے کھیلنا ہے، پاکستان کو سری لنکا کی ٹیم نیوزی لینڈ کو ہرانا ہے بلکہ بھارت، بنگلہ دیش اور افغانستان سے صرف ایک میچ جیتنا ہے۔
کیونکہ اگر سری لنکا باقی 4 میں سے 3 میچ جیت لیتا ہے تو اسے بھی 10 پوائنٹس مل جائیں گے۔ اگر نیوزی لینڈ 3 میں سے ایک میچ بھی جیت لیتا ہے تو اسے بھی 10 پوائنٹس مل جائیں گے، ایسی صورتحال میں پاکستان کا نیٹ رن ریٹ پر بہت زیادہ انحصار ہوگا۔
ٹورنامنٹ کی موجودہ صورتحال میں پاکستان کی امیدیں اب بھی برقرار ہیں اور اس امید کو آخری دم تک زندہ رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان آئندہ میچوں میں بہادری کا مظاہرہ کرے