عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 23 روزہ اسرائیلی جارحیت کے دوران غزہ میں 8 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 17 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں جب کہ 1400 اسرائیلی بھی مارے جاچکے ہیں۔عرب میڈیا نے فلسطین کی وزارت تعلیم کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری میں 200 سے زائد اسکول تباہ ہو گئے ہیں جس میں 2 ہزار طلباء اور 70 اساتذہ شہید ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
غزہ کی پٹی کا مکمل محاصرہ،پانی اور ایندھن کی سپلائی منقطع،سینکڑوں فلسطینی شہید،سینکڑوں اسرائیلی مارے گئے
دو روز قبل اسرائیل نے غزہ پر زمینی حملے کا اعلان کرتے ہوئے نیٹ اور موبائل سروس معطل کر دی تھی تاہم بین الاقوامی دباؤ کے بعد اسرائیل نے بتدریج بعض علاقوں میں ان سہولیات کو بحال کرنا شروع کر دیا تھا۔دوسری جانب اسرائیل نے القدس اسپتال کے اطراف کے علاقوں پر بھی بمباری کی جب کہ حماس نے اسرائیل میں فوجی گاڑی اور جوہری تنصیبات پر راکٹ داغنے کا دعویٰ بھی کیا۔دوسری جانب قطر کی ثالثی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے لیے امن مذاکرات بھی جاری ہیں اور حماس نے یرغمالیوں کی رہائی کا عندیہ دیا ہے تاہم یہ حماس کے مطالبات کی منظوری سے مشروط تھا۔