‘کیلیکس کوکا نامی یہ ویکسین (جس کے جانوروں کے ٹیسٹ میں واضح نتائج سامنے آئے ہیں) جسم کے مدافعتی نظام کو فعال بناتا ہے تاکہ کوکین اور کریک کو دماغ تک پہنچنے سے روکا جا سکے۔ تحقیق میں شامل محققین کو امید ہے کہ یہ ویکسین نشے کے عادی افراد کی طلب کو کم کرکے ان کی مدد کرے گی۔برازیل کی فیڈرل یونیورسٹی آف میناس گیریس کے ماہر نفسیات اور پراجیکٹ کے کوآرڈینیٹر فریڈریکو گارسیا کے مطابق، اگر علاج کی منظوری مل جاتی ہے، تو یہ پہلی بار ہو گا کہ کوکین کی لت کے علاج کے لیے کوئی ویکسین استعمال کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں
کینسر کے خلیوں میں کینسر مخالف پروٹین دریافت
یہ ویکسین مریض کے مدافعتی نظام میں اینٹی باڈیز بنا کر کام کرتی ہے۔ یہ اینٹی باڈیز خون میں موجود کوکین کے مالیکیولز سے جڑ جاتی ہیں جس سے وہ اتنے بڑے ہو جاتے ہیں کہ وہ دماغ کے اس حصے تک نہیں پہنچ پاتے جو نشہ آور چیز کی وجہ سے ڈوپامائن کی بڑی مقدار پیدا کرتا ہے۔