اطلاعات کے مطابق 52 سالہ ڈاکٹر طلعت جہاں خان کو ہفتے کی دوپہر ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں ان کی رہائشی عمارت میں چاقو بردار حملہ آور نے ہلاک کر دیا۔حملہ آور نے ڈاکٹر طلعت خان پر کئی وار کیے اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ ابتدائی تفتیش میں قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔تاہم بعد ازاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے امریکا میں پاکستانی نژاد ڈاکٹر طلعت جہاں خان کو قتل کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی وجہ جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔ڈاکٹر طلعت کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ملز م کو پہلے کبھی نہیں دیکھا، وہ رواں سال جولائی میں واشنگٹن سے ٹیکساس منتقل ہوئی تھیں۔
128