جنیوا میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک کو لکھے گئے خط میں انہوں نے لکھا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ہر لحاظ سے نسل کشی ہے۔کریگ موخیبر نے لکھا کہ فلسطین میں یورپی نسل پرستانہ آباد کاری کا منصوبہ اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور اس مرحلے کا مقصد فلسطینی علاقوں سے مقامی فلسطینیوں کی باقیات کو جلد از جلد ہٹانا ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ حد تو یہ ہے کہ اس خوفناک حملے میں امریکہ، برطانیہ اور بیشتر یورپی ممالک برابر کے شریک ہیں۔کریگ نے اپنے خط میں لکھا کہ یہ حکومتیں جنیوا کنونشن کا احترام کرنے کی اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے سے انکار کر رہی ہیں۔
262