سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر (X) پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ الحمدللہ میری کارڈیک رپورٹ کافی تسلی بخش ہے اور اب میری سرجری نہیں ہو رہی، یہ سب آپ کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ لال حویلی کو جسٹس مرزا وقاص رؤف صاحب کے حکم پر کھولا گیا ہے، تزئین و آرائش کے بعد 6 نومبر کو لال حویلی میں شفٹ ہو جاؤں گا، 6 نومبر کو نماز کے بعد لال حویلی میں حاضر ہوں گا۔
الحمداللہ میری کارڈک کی رپورٹ کافی حد تک تسلی بخش ہے اور اب میری سرجری نہیں ہو رہی یہ سب آپ کی دعاؤں کا نتیجہ ہے اور لال حویلی کو جسٹس مرزا وقاص رؤف صاحب کے حکم پر کھول دیا گیا ہے جس کی تزین وآرئش کے بعد 6نومبر کو میں لال حویلی شفٹ ہو جاؤں گا اور میں آج رائیونڈ تبلیغی اجتماع میں…
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 1, 2023
شیخ رشید نے کہا کہ میرا 80 فیصد سامان، ٹیلی فون اور پیسے واپس آچکے ہیں، امید ہے باقی 20 فیصد سامان بھی واپس آجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ میں جناب اعتزاز احسن، جناب سردار لطیف کھوسہ، جناب سلمان اکرم راجہ اور خاص طور پر جناب سردار عبدالرزاق کا مشکور ہوں جنہوں نے بغیر کسی فیس کے 12 مقدمات میں میری ضمانت کروانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ میں ان کا شکریہ ادا کرنے ان کے گھر بھی جاؤں گا۔
سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ آج سب سے اہم بات یہ ہے کہ سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کو معطل کرنے سے انکار کر دیا ہے جو کہ بہت اہم ہے۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرنے کی کوشش کروں گا۔