انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے انہیں کہا ہے کہ انہیں سابق وزیراعظم جیسی سہولیات نہیں دی جارہیں ، انہیں گھر کا کھانا نہیں دیا جارہا
یہ بھی پڑھیں
عمران خان سے اٹک جیل میں کون کون ملاقات کرے گا ؟؟پی ٹی آئی نے فہرست تیار کرلی
میڈیا سے گفتگو کے دوران وکیل پی ٹی آئی آفتاب باجوہ نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹرز کی ٹیم چیئرمین پی ٹی آئی کا معائنہ کرے۔
دوسری جانب ایف آئی اے کی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے موقع پر گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کے لیے مزید 5 گواہوں کو پیش کیا۔
عمران خان کو اڈیالہ جیل میں انکی خواہش پر تمام سہولیات دیدی گئیں
سائفر کیس کی مزید سماعت 7 نومبر تک ملتوی کر دی گئی، آئندہ سماعت پر گواہوں کے تفصیلی بیانات قلمبند کیے جائیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی سے بہنوں اور اہلیہ نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی، جیل انتظامیہ نے ملاقات کے لیے منگل اور جمعرات کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔