113
اجلاس میں سکولوں میں چھٹیاں نہ کرنے اور ٹرانسپورٹ بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم تمام سرکاری اور نجی سکولوں میں طلباء کے لیے ایک ماہ کے لیے ماسک لازمی قرار دے دیا گیا۔
محسن نقوی نے ہدایت کی کہ گھروں کی تعمیر کے دوران مٹی، ریت اور ملبہ پر پانی نہ چھڑکنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں
سموگ کا خطرہ،لاہور میں بدھ کو چھٹی ہوگی،تاجروں نے بھی حمایت کردی
انہوں نے سموگ کے دوران کاشتکاروں کے خلاف جاری چالان واپس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کاشتکار فصل کی باقیات کو نہ جلائیں بلکہ اس کی مناسب تلفی کریں۔ سموگ پھیلانے والی گاڑیوں اور فیکٹریوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے۔