غیر ملکی میڈیا کے مطابق 24 گھنٹوں میں اسرائیلی طیاروں کی غزہ پر بمباری سے مزید 250 فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ اسرائیلی جارحیت سے شہداء کی مجموعی تعداد 8900 سے زائد ہوگئی۔النصر اسٹریٹ پر ایک بیکری کے سامنے جمع ہونے والے لوگوں پر بم گرائے گئے، امدادی کارروائیوں کے لیے جمع ہونے والے افراد اور ایمبولینسوں پر بھی میزائلوں سے حملہ کیا گیا، جس سے بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئیں۔
وسطی غزہ میں اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد شہید ہوگئے جب کہ تباہ ہونے والے مکانات کی تعداد 2 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔القدس اسپتال کے علاقے کو بھی بمباری سے نشانہ بنایا گیا، فلسطین کے واحد ترک کینسر اسپتال کو مجبوراً بند کردیا گیا، جس میں 70 مریضوں کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔
120