اسرائیل کے شہر غزہ میں جبالیہ کیمپ پر 3 روز میں تیسرے حملے کے بعد گزشتہ 3 روز میں ہونے والے حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 200 سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ 700 سے زائد زخمی اور 100 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔اب تک 3700 سے زائد بچوں سمیت شہید فلسطینیوں کی تعداد 9200 تک پہنچ گئی ہے جب کہ اسرائیلی حملوں میں 24 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے پورے غزہ شہر کا محاصرہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس کے بعد زمینی فوج کی جانب سے بڑی کارروائی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
اسرائیل کو دفاع کا کوئی حق نہیں،وہ قابض قبضہ ہے،روس
دوسری جانب حماس اور حزب اللہ کی جانب سے بھی اسرائیلی فوج کے خلاف جوابی حملے جاری ہیں، جنوبی لبنان سے اسرائیلی شہر کریات شمونہ پر راکٹ فائر کیے گئے۔ حزب اللہ کے حملے میں کئی گاڑیوں اور گھروں کو آگ لگا دی گئی۔لبنان سے فائر کیے گئے میزائل سے دوسرا اسرائیلی ڈرون بھی تباہ ہوا، حزب اللہ نے 2 مسلح ڈرونز سے اسرائیلی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کا دعویٰ بھی کیا۔