الیکشن کی تاریخ پر تحریک انصاف،ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی مختلف رائے

نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ 90 دن میں الیکشن نہیں ہوئے۔ اب ایسا کریں گے کہ باقی سیاسی جماعتیں انتخابی مہم شروع کر دیں۔
پی ٹی آئی رہنما حامد خان نے کہا کہ صدر عارف علوی سے غلطی ہوئی، انہیں اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد کی تاریخ دینا چاہیے تھی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نگراں حکومت شفاف انتخابات کراتی نظر نہیں آرہی، مذاکرات کا کوئی ماحول نہیں، پہلے پارٹی قیادت اور کارکنوں کو رہا کیا جائے، پھر بات چیت ہوسکتی ہے۔
حامد خان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا واضح موقف ہے کہ الیکشن ہر صورت اور ہر حلقے سے لڑنا چاہیے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جان بوجھ کر الیکشن کے معاملے کو ایشو بنایا کیونکہ وہ اصل ایشوز پر بات نہیں کرنا چاہتے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ تاخیر کے ذمہ دار پہلے تحریک انصاف اور پھر صدر ہیں۔
واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے عام انتخابات 8 فروری 2024 کو کرانے پر اتفاق کیا تھا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر اور چیف الیکشن کمشنر کے درمیان عام انتخابات 8 فروری 2024 کو کرانے پر اتفاق ہوا ہے۔
ایوان صدر کی جانب سے اس حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com